Novels Ki Dunia

Friday, May 17, 2024

Sneak peek Of Novel Teri Galiyon Main By Farwa Khalid

 

Teri Galyon Main by Farwa Khalid

Novel Story👇

After marriage based Novels, After Nikah based novels, Hidden Nikah Based Novels, Multiple Couples Based

مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں نے آپ کو کہیں دیکھا ہے. “

تیمور کی نظریں مِنہا پر ٹکی ہوئی تھیں.

جب فاریہ کے بلانے پر زیان کے ساتھ اُن سب کے پاس آکر کھڑے ہوتے ہشام کی گھورتی نظریں تیمور پر تھیں. 

اپنی بیوی کو اِس طرح گھورے جانا ہشام سے برداشت نہیں ہورہا تھا.

” ہم ایک ہی شہر میں رہتے ہیں. کئی بار آمنا سامنا متوقع ہوسکتا ہے. “

مِنہا نے اپنے مخصوص نرم لہجے میں جواب دیا تھا.

ہشام کی گہری نظریں مِنہا کے مسکراتے چہرے پر ٹکی ہوئی تھیں. جو اتنے دن ایک ہی جگہ پر قید رہنے کی وجہ سے مُرجھا گیا تھا.

 لیکن آج پہلے کی طرح کھلا کھلا لگ رہا تھا. جبکہ خود پر ہشام کی پرتپیش نظریں محسوس کرتی مِنہا بہت کنفیوز ہورہی تھی.

جب اُسی لمحے تیمور کے دماغ میں جھماکہ ہوا تھا.

” اوہ سچ یاد آگیا. میں بھلا آپ کو کیسے بھول سکتا ہوں. 

آپ تو وہی حسینہ ہیں نا. جو ہشام بھائی کی برتھ ڈے پارٹی میں غلطی سے آگئی تھیں. اور لائٹ آن ہوتے ہی ہشام بھائی کی بانہوں میں پائی گئی تھیں. “

تیمور کے منہ پھٹ انداز پر مِنہا شرم کے مارے پانی پانی ہوئی تھی. 

زیادہ شرمندگی اُسے ہشام کے سامنے یہ سب کہے جانے پر ہورہی تھی. جس کے انداز آج اُسے پہلے بدلے بدلے سے لگ رہے تھے. لیکن مِنہا اُسے کیا کہتی اُس کی اپنی کیفیت بھی اِس سب سے کچھ کم نہیں تھی.

No comments:

Post a Comment

Novelszoen